انتہا پسندوں کا دبا، بھارتی وزیر دفاع نے بیان بدل دیا

Defence Minister

Defence Minister

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع نے لوک سبھا میں انتہا پسندوں کے دبا پر دو روز پہلے دیا جانے والا بیان بدل لیا،اب انہوں نے کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار پاک فوج کو قرار دے دیا ہے۔ بھارت میں انتہا پسندوں کا دبا بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی بھی برداشت نہ کر سکے۔

انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنا بیان ہی بدل لیا،بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن نے وا ویلا مچایا تو وزیر دفاع نے ایوان میں پاک فوج پر الزام لگا دیا اور بیان داغا کہ پاکستانی کے خصوصی فوجی دستوں نے ساری کارروائی کی۔ من پسند بیان پر انتہا پسند جماعت بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر ششما سوراج بھی خوشی سے پھولے نہ سمائیں۔

وزیر دفاع کے بیان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ دو روز قبل بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے یہ بیان دیا تھا کہ سرحد پر فائرنگ پاک فوج کی وردیوں میں ملبوس افراد نے کی اور یہ ضروری نہیں کہ وہ فوجی بھی ہوں۔