واشنگٹن میں تاریخی قبرستان کو بکریوں کی چراگاہ بنا دیا گیا

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے شہر واشنگٹن میں تاریخی قبرستان کو بکریوں کی چراگاہ بنا دیا گیا۔ واشنگٹن کے جنوب مغرب میں واقع کانگریشنل قبرستان میں درختوں کو نقصان دہ جڑی بوٹیوں سے نجات دلانے کے لیے یہاں بکریاں لائی گئی ہیں۔ قبرستان کے منتظمین کے مطابق جڑی بوٹیوں سے چھٹکارے کے لیے کیمیکل کا استعمال قریبی دریا کو آلودہ کرسکتا تھا۔

اس لیے یہاں بکریاں لائی گئی ہیں جو فاضل گھاس اور جڑی بوٹیوں کو کچھ ہی دنوں میں چٹ کر جائیں گی۔ اس تاریخی قبرستان میں امریکا کے نائب صدر ایل برج گیری سمیت کئی ممتاز رہنماوں کی قبریں واقع ہیں۔ بکریوں کو قبروں کے پاس جانے سے روکنے کیلیے خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔