امریکا نے سیارہ بردار راکٹ خلا کے لیے روانہ کر دیا

U.S. Planet

U.S. Planet

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا نے سیارہ بردار راکٹ خلا کے لیے روانہ کر دیا۔ ریاست فلوریڈا کے کیپ کناورل بیس سے ڈیلٹا 4 نامی بغیر پائلٹ کا راکٹ ایک مواصلاتی سیارے کو لے کر خلا کی طرف روانہ ہوگیا۔

یہ سیارہ امریکی فوج اور آسٹریلیا سمیت اس کے اتحادیوں کے لیے معلومات فراہم کرے گا۔ آسٹریلیا نے اس راکٹ کی تیاری اور اسے خلا بھیجنے کے لیے تقریبا 71 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا 2029 تک اس سیارے سے فائدہ اٹھا سکے گا۔