امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی منسوخی پر مایوسی ہوئی، روس

U.S. Negotiation

U.S. Negotiation

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو روس میں پناہ دینے کے بعد امریکہ کی طرف سے دو طرفہ سربراہی بات چیت کو منسوخ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے بدھ کو سی آئی اے کے سابق اہلکار کو روس میں پناہ دیے جانے کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن سے اپنی ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روس نے امریکی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔روسی دفتر خارجہ کے ایک مشیر یوری اسکوف نے بدھ کو کہا کہ ایڈورڈ سنوڈن کے معاملے میں روس کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس کے لیے روس کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے سابق جاسوس کے حالات کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو ہم نہیں پیدا نہیں کیے۔یوری اسکوف نے امریکی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ برابری کے بنیاد پر تعلقات استوار نہیں کرنا چاہتا۔