شمالی آئرلینڈ میں فسادات، جھڑپوں میں 56 پولیس اہلکار زخمی

Northern Ireland

Northern Ireland

بلفاسٹ (جیوڈیسک) شمالی آئرلینڈ میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ مشتعل افراد کے ساتھ تصادم میں 56 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہنگاموں کا مرکز شمالی آئرلینڈ کا شہر بلفاسٹ ہے جہاں برطانیہ کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔

ہنگاموں میں عیسائی فرقے کی تھولک اور پروٹسنٹ کے حامی بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو لوگوں نے پتھرا کیا اور پٹرول بم چلائے جس سے 56 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے