شامی فوج نے خالدیہ شہر کو نیست و نابود کر دیا

Syrian Army

Syrian Army

خالدیہ (جیوڈیسک) شامی فوج نے باغیوں سے قبضہ چھڑانے کیلئے خوبصورت اور تاریخی شہر خالدیہ کو نیست و نابود کر دیا۔ ہر طرف تباہ شدہ عمارتیں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، خالدیہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔ خالدیہ شہر کا نام صحابی رسول اور عظیم سپہ سالار حضرت خالد بن ولید کینام پر رکھا۔ گیا ہے۔

اس شہر میں نہ صرف حضرت خالد بن ولید کامقبرہ ہیبلکہ ان کینام سے منسوب صدیوں پرانی خالدبن ولید مسجد بھی پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ لیکن شامی فورسز کی بمباری نے اس مسجد اور شہر بھر کی خوبصورتی کو گہنا دیا ہے۔ بمباری سے صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار کو بھی نقصان پہنچا بلکہ شہر بھر کی عمارتیں بھی کھنڈرات بن چکی ہیں۔

خالدیہ شہر کو باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اور گزشتہ دو سال سے اس شہر پر باغیوں کی حکومت تھی۔ شہر کا قبضہ واپس لینے کیلئے شامی فوج نے بیرحمانہ بمباری کی اور شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ شہر کی سڑکیں ویران جبکہ کاروباری مراکز سنسان ہو چکے ہیں۔