چین میں شدید گرمی اور خشک سالی، فصلیں تباہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید گرمی اور خشک سالی نے مشرقی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کئی علاقوں میں فصلیں تباہ اور نہریں خشک ہوچکی ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران وسطی اور مشرقی چین میں درجہ حرارت 35 سے 41 سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ شدید گرمی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل کا رقبہ خشک سالی کی وجہ سے 430 مربع کلومیٹر تک سکڑ گیا ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے ماہی گیری کی مقامی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ پانی کی قلت کے سبب بڑے پیمانے پر کاشت والے علاقے خشک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد کو پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔