انتہا پسندی اور شدت پسندی سے جنگ کرنے نکلے ہیں، طاہرالقادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وہ انتہا پسندی اور شدت پسندی سے جنگ کرنے نکلے ہیں۔

پاکستان کو محبت اور پیار کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی نے ملک کو لہولہان کر دیا ہے۔

صوفیائے کرام کی محبت، صلح اور رواداری کی تعلیمات ہی پاکستان کو بچا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشحالی پاکستانی قوم کا خواب بن کر رہ گیا ہے،اقتدار کی خاطر لاشیں گرانے والے حکمران لوگوں کے دکھوں کو نہیں جانتے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ جبرواستبداد کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کو ضرب عضب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔