دہشت گردوں کے خلاف آپریشن “ضرب عضب” کامیابی سے جاری

Multiplication Azb

Multiplication Azb

میر علی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن “ضرب عضب” کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جس میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں وادی شوال کے علاقے دری واسطے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی۔

کارروائی میں دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ رات میران شاہ میں بانڈہ چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا تھا جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔