نظریں پاکستان میں آزادانہ اورشفاف انتخابات پر ہیں، امریکا

victoria Nuland

victoria Nuland

امریکا(جیوڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کا مدت پوری کرنا تاریخی موقع ہے۔ امریکا کی نظر پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات پر ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کامدت پوری کرنا خوش آئند ہے، امریکاکی نظر پاکستان میں آزادانہ اورشفاف انتخابات پرہے۔ پاکستانی عوام کوایک موقع حاصل ہواہے، امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے منتخب کی جانے والی آئندہ حکومت سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وکٹوریہ نو لینڈ نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بننے والی عبوری حکومت الیکشن کیعمل کو مکمل کرے گی۔