عزیر بلوچ کے گھر پر رینجرز چھاپہ کے بعد لیاری میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

Aziz Baloch

Aziz Baloch

کراچی(جیوڈیسک)کراچی رینجرز نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ ،سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر اشیا قبضے میں لیں دوسری طرف احتجاجا لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے لیاری میں واقع عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور مختلف اشیا قبضے میں لیں تاہم عزیز بلوچ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔ چھاپہ کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگی۔

چاکی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واضح رہے کہ چنددن پہلے بھی رینجرز کی لیاری میں کارروائی کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد شہریوں نے 2 دن تک رینجرز کے خلاف احتجاج کیا تھا۔