لیاری میں رینجرز کا آپریشن ،چار ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Ranger Operation

Ranger Operation

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری پاکستان رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں پاکستان رینجرز نے آج صبح ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جو دوپہر تک مکمل کرلیا گیا۔

رینجرز حکام کے مطابق آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزمان بابا لاڈلہ، زاہد لاڈلہ اور فیصل پٹھان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

جن میں سے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے گئے جبکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچستان لیبریشن آرمی کا جھنڈا بھی برآ مد ہوا۔ چاکیواڑہ سے کینگ وار کا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔