فیصل کالونی کے عوام کا جوش دیکھ کر اس بات کا ثبوت مل چکا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے اورعمران خان کا ہر سپاہی ایک سونامی کے مترادف ہے

چکوال : فیصل کالونی کے عوام کا جوش دیکھ کر اس بات کا ثبوت مل چکا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے اورعمران خان کا ہر سپاہی ایک سونامی کے مترادف ہے اور انشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد ملک پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر قائد کا خواب پورا کے گی اور ملک میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرتے ہو ئے ملک پاکستان کو امن کا گہوراہ بنا ئے گی۔

ان خیالات کا اظہار راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے فیصل کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کارنر میٹنگ کے میزبان محمد عبداللہ تھے جبکہ علی ناصر بھٹی ، شاہد اقبال ایڈووکیٹ،منظور حسین شاہ،ٹھیکیدار عبدالخالق اور چوہدری غفران کہوٹ بھی موجود تھے دیگرقائدین نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر روشنی ڈالی اور اہلیان علاقہ نے تحریک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔