دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ملزمان فرار

بھمبر : دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ملزمان فرار مقدمہ درج قتل کی اطلاع ملتے ہی DSPہیڈاکوارٹراور SHOموقع پر پہنچ گئے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز گڑھا کھیڑاں کے رہائشی محمد الیاس ولد عبدالعزیز جو کہ کریش مشین پر ملازمت کرتا ہے۔

گزشتہ روز دن کے وقت اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر کریش لوڈ کرکے جیسے ہی مین روڈ پے آیا تو پہلے سے تاک لگائے ملزمان چراغ دین ،معراج دین ،گل نواز ولد سائیں عثمان ،شاہد محمود ولد سائیں عثمان اور ایک نامعلوم شخص نے آتشین اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگشروع کر دی جسکی زد میں آکر محمدالیاس ولد عبدالعزیزموقع پر ہلاک ہو گیا۔

جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے قتل کی اطلاع ملتے ہی DSPہیڈکوارٹرسردارنسیم محمود ،ایس ایچ او سٹی طارق سلہریا ،اے ایس آئی زوہیب احمد،محمدرفیق نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔