فیصل آباد : گھریلو جھگڑے میں دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے میں دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا،جھلسنے والی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تھانہ صدر کے علاقہ فتح پور کی 40 سالہ صائمہ بی بی کا اپنی سسرال میں کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔

اسکے دیور نے لڑائی کرنے پر صائمہ پر تیزاب پھینک دیا،جو بری طرح جھلس گئی ۔صائمہ کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی اور بیانات قلمبند کیے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔