فیصل آباد: کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، بھاری مالیت کی روئی جل کرخاکستر

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں روئی کی فیکٹری میں پرسرار آتشزدگی، ہزاروں روپے مالیت کی روئی جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعات میں ہونے والے نقصانات اور آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں رکھی روئی کی گانٹھوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردی اور تقریبا دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد روئی کی گھانٹھوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔