گھوٹکی فیڈر نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

Feeder canal

Feeder canal

اوباڑو (جیودیسک) گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب ضلع کی سب سے بڑی نہر گھوٹکی فیڈر کو بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جبکہ محکمہ آبپاشی نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اوباڑو کے قریب میرکوش کے مقام پر ضلع کی سب سے بڑی نہر گھوٹکی فیڈرکینال کے بائیں کنارے کی کمزوری کے باعث بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے عملے نے ٹریکٹر کے زریعے شگاف بند کرنے کے لئے امدادی کاروئی شرورع کر دی ہے جبکہ بائیں جانب اپر بوڑی نہر کے کنارے کے باعث بڑے پیمانے پرنقصان ہونے سے بچ گیا جبکہ پانی کے دباو کے باعث متعدد مقامات پر نہر کے کنارے انتہائی خستہ حالی کا شکارہیں۔

جبک بعض مقامات پر لگائے گئے پتھر بھی نہر میں گر گئے ہیں ہیں اور دونوں جانب مزید شگاف پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ محکمہ آبپاشی کی ایک ملازم نے کناروں کو پختہ کرنے کی مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانیوں کا انکشاف کیا ہے۔