فیصل آباد کی خبریں 24/8/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف این اے 75 امیدوار قومی اسمبلی سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ چوہدری نصیر احمد ہندل نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سیاست ختم ہو گئی اب جیل جائیں گے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ نیب کیس میں پیش ہو کر عدالت توہین ہے۔ شریف برادران بیٹوں سمیت عدالت میں نہ پیش ہوئے عدالت 4بجے تک انتظار کرتی ہے۔ شریف خاندان بیرون ملک جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ شریف خاندان اپنے ہی بیانوں میں پھنس چکے ہیں۔ حکومتی وزراء کی ججز پر تنقید بھی قابل مذمت ہے۔ نواز شریف نااہل اپنی کرتوتوں سے ہوئے عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ عوام اب اپنے مسائل کے حل کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں گے کیونکہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے نواز شریف کو نااہل قرار دلوا کر سڑکوں پر نکال دیا۔ عمران خان پاکستان کو کامیاب ریاست بنائیں گے کیونکہ چور لٹیرے اسی لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے عدالت کا ٹائم خراب کرتے ہیں۔ نواز شریف عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ نواز شریف مجرم کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے۔ چور لٹیرے پاکستان کی عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اپنا کاروبار کرتے ہیں۔

فیصل آباد ( ) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی پریس سیکرٹری منظور حسین رحمانی نے کہا ہے کہ تحریک قصاس فیزII کے سلسلہ میں فیصل آباد میں تیاریاں شروع ہیں۔ عید کے بعد فیصل آباد میں قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تاریخ ساز احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد طاہرالقادری کے کارکنوں اور ان کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا قصاص لے کر رہیں گے۔ باقر نجفی رپورت کو شائع کیا جائے۔ ماڈل ٹائون شہداء کا خون کا بدلہ خون ان فرعون حکمرانوں کوسانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء لہو کے کیس میں ان ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچائے گے۔ چور لٹیرے کب تک فرار رہیں گے۔ ان مجرموں کو قانون کی عدالت میں پیش کر کے سزائے موت دلوائیں گے۔

فیصل آباد( )پاکستان تحریک انصاف اطلاعات سیکرٹری سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریف خاندان پھر نیب عدالت میں پیش نہ ہوا عدالت کا وقت ضائع کیا ہے بچارے بلاول کو اندازہ نہیں ہے کہ ان کے والد پہلے ہی ان کے سیاسی مستقبل پر فاتحہ خوانی کرچکے ہیں نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن بچانے کیلئے یکجا اور متحرک ہیں ساڑھے 4 سال تک ایکدوسرے کے مفادات کو تحفظ دینے والے الیکشن قریب آتے ہی ایکدوسرے کے بظاہر مخالف نظر آرہے ہیں مگر کرپشن کے تحفظ کیلئے دونوں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و امیدوار برائے حلقہ پی پی 32 ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہسرگودھا سمیت صوبہ پنجاب کے 35 اضلاع بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں شہباز شریف کیلئے پنجاب صرف تخت لاہور ہے سرگودھا سمیت پورے پنجاب کا پیسہ لاہور پر خرچ کرکے یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ہم نے پنجاب کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے جو غلط ہے انہوں نے کہا کہ سرگودھا جوکہ لاہور کے قریب ترین شہر ہے اس کی حالت زار کسی سے پوشیدہ نہیں سرگودھا میں اگر کوئی ترقیاتی کام ہوئے تو وہ ق لیگ کے دور میں ہوئے لیگی ارکان اسمبلی بتائیں کہ انہوں نے سرگودھا کے عوام کو گٹروں ملے پینے کے پانی’ سیوریج’ گندگی سے اٹے گلیاں’ محلے’ بازار’ نہ کافی سہولتوں کے سواء کچھ نہیں دیا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف انہیں ٹف ٹائم دیگی۔

فیصل آباد( )مجلس وحدت المسلمین صوبائی تعلیم سیکرٹری ڈپٹی جنرل ڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا بستر گول شریف خاندان عدالت کی توہین کر رہے ہیںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ،شدید گرمی اور حبس کے موسم میں عوام کو سخت اذیت کاسامنا ہے،پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی جانب لے جانے کے دعویداروںکو عوامی ایشوزکی جانب بھی توجہ دینی چاہئے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے لوگوں کے مسائل کے حل سے حکمرانوں کوکوئی سروکار نہیں،بجلی کا شارٹ فال کئی گنا بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،کئی علاقوں میں کم وولٹیج کے باعث الیکٹرونک اشیاء خراب ہونے کی شکایات بھی میڈیا میں آئے روز آرہی ہیں۔عوام سراپااحتجاج ہیں۔عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت وقت کی طرف سے توانائی بحران سے نجات کیلئے کاغذی منصوبوں کے علاوہ کچھ نہیں کیاجارہا۔ ایسی صورتحال میں تو2018تک بھی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔حکمران عوام کو اندھیرے میں رکھنے کے سواکچھ نہیں کررہے۔ حقیقی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ضلعی نا ئب صدر نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ملک میں کالاباغ ڈیم سمیت دیگر چھوٹے بڑے پانی کے ذخائر تعمیر ہونے چاہئیں۔ان سے جہاں ایک طرف اربوں گیلن ایکڑفٹ پانی سمندر کی نذرہونے سے بچایاجاسکتا ہے وہاں کاشت کاری کے شعبہ میں انقلاب بھی برپاہوگا۔نئے روزگار کے مواقع پیداہوں گے اور عوام کو سستی پن بجلی میسر آئے گی۔فرنس آئل سے بجلی پیداکرنا انتہائی مہنگاطریقہ ہے۔اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے پن بجلی ،ونڈ بجلی،کوئلے سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبوں پر ہنگامی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔