فیصل آباد : باراتیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(جیوڈیسک) فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں باراتیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے، دولہا، والد اور باراتیوں سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاوں 355گ ب میں محمد علی نامی شخص کی بیٹی کی شادی ہور ہی تھی۔

اس موقع پر بعض باراتیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر نوجوان عمران ہلاک جبکہ دوافراد محمد بوٹا اور مرتضی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد دولہا، اسکا والد اور باراتی فرار ہو گئے جس کے باعث دلہن کی رخصتی بھی نہ ہوسکی۔