فیصل آباد کے عوام نے ہنس راج اور سرکس ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔ وسیم عباس قادری

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی : فیصل آباد کے عوام نے ہنس راج اور سرکس ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔ اب نوجوانوں کو ناچ گانے سے نہیں ورغلایا جا سکتا ہے۔

نوجوان اپنے ملک اور قوم کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ قنگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگرکرپٹ اور دھاندلی زدہ حکمرانوں میں تھوڑی بھی غیرت ہے وہ عوامی فیصلہ مانتے ہوئے اقتدار سے فورا الگ ہو جائیں تاکہ ملک میں صاف اور شفاف اقتدار قائم ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے اور فیصل آباد کو مسلم لیگ ( ن ) کا قلعہ کہنے والے اب کامیاب جلسے کو دیکھ بلوں میں کیوں گھس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ پٹواریوں بیلدار کا نہیں بلکہ خالصتا فیصل آباد کے عوام کا جلسہ تھا جس میں انہوں نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ غیر جمہوری طریقے اور دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آئی ہے دھوکہ دہی اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والی جماعت عوامی مسائل سے بے خبر ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہیں جوعوامی حقوق کی بحالی اور ملک کی ترقی وخوشحالی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔