جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ: مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے حقیقی بھائی کو سزا

Mudassar Qayyum nahrh

Mudassar Qayyum nahrh

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے حقیقی بھائی سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ کو ایک سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

سیشن عدالت میں جعلی ڈگری کا کیس 11 اگست 2012 سے زیر سماعت تھا، تحصیل نوشہرہ ورکاں کے سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جعلی ڈگری حاصل کی تھی۔

مدثر قیوم ناہرہ کو 21 جون کو عدالت نے اسکو نااہل قرار دیکر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس میں آج عدالت نے سزا کا حکم سنایا گیا فیصلہ سناتے ہی پولیس نے مدثر قیوم ناہرہ کوگرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا ہے۔