کراچی: حسین ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز کا آپریشن 8 ملزمان گرفتار

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے حسین ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب عثمان آباد سے چھاپے کے بعد 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے حسین ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا، ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ آپریشن میں علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے اور رینجرز کے 300 اہلکار حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نارتھ ناظم اور ڈسڑکٹ سینٹرل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔

دوسری جانب عثمان آباد کے علاقے میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا،کاروائی رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے، چھاپے کے دوران 2 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، شاٹ گن اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئی ہیں۔