قحط سالی : تھر میں خاتون و بچہ ہلاک، مزید 9 اضلاع میں ریڈ الرٹ

Thar

Thar

کراچی (جیوڈیسک) تھر میں خاتون و بچہ ہلاک، مزید 9 اضلاع میں ریڈ الرٹ تھرمیں قحط کاقہر اورانتظامیہ کاجبرجاری ہے۔ بدھ کوبھی ایک خاتون نے جان دے دی جبکہ مٹھی میں 10سالہ دولت دم توڑگیا۔ ادھرسندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تھرمیں ریلیف اوربچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ انچارج سیشن جج تھرپارکر میاں فیاض ربانی نے رات گئے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا۔

جبکہ حکومت سندھ نے تھرکی صورت حال کے بعد کسی بھی ہنگامی صورت حال نمٹنے کے لیے مزید 9 اضلاع سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، عمرکوٹ اورلاڑکانہ کے لیے ریڈالرٹ جاری کر دیاہے۔ محکمہ خوراک، صحت، ریلیف، ریونیواور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کوآگاہ کیا گیاہے کہ وہ فوری طور پران اضلاع میں موذی امراض کے بچاوکی ویکسی نیشن، جانوروں کی ویکسی نیشن سمیت دیگر ضروری اقدام کریں۔ جبکہ ترکی سے تعلق رکھنے والے غیر سرکاری فلاحی ادارے کا وفد مٹھی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزسول اسپتال میں زیرعلاج ایک 50 سالہ خاتون کھیربائی دم توڑگئی۔ جب کہ 36 سے زائدبچوں کواسپتال میںداخل کیاگیا۔ مریضوں کی تعدادمیں اضافے کے باعث ایک بارپھر بیڈزکی کمی ہوگئی۔ لوگوں کوگھروں سے چارپائیاں لانی پڑیں۔ دوردراز سے آئے غربت کے ماروںنے 20 سے 30 روپے یومیہ کرائے پر چارپائیاں حاصل کیں۔ قحط نے تھرپارکر کے بعد عمرکوٹ کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔ ماںباپ کا اکلوتا 10 سالہ بچہ دولت ولدچیتن سول اسپتال عمر کوٹ میں دم توڑ گیا۔ ماں پر سکتہ طاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دولت کوٹی بی کامرض لاحق تھا۔