فاروق ستار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

فاروق ستار نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد کئی اہم شخصیات بھی وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین این ڈی ایم اے، (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ پی پی رہنما جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ وائرس سے انتقال کر گئے۔