ایک ہی دن روزہ اور عید کے لئے پختونخوا حکومت آج وفاق کو خط لکھے گی

Fast, Eid

Fast, Eid

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے ملک میں ایک ہی دن رمضان اور عید منانے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبر پختونخوا کی شہادتوں تک انتظار کرنے کا کہا جائے۔

چند روز قبل خبر پختونخوا کے وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس طرح گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صوبائی فیصلے کا انتظار کیا تھا۔

اسی طرح اس سال بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی صوبائی کمیٹی کا فیصلہ آنے تک انتظار کرے اوراجلاس ختم نہ کرے جس کے لئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کوخط لکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں جب صوبائی وزیر سے رابطہ کیا گیا۔

تو انھوں نے کہاکہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ ایک ہی دن روزہ اور عید کا انعقاد ہو، اس سلسلے میں اجلاس بھی ہوا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ روزہ اس بار ایک ہی دن ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 29 جون کو کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بلائی علاقوں میں چاند نظرآنے کاوقت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔