4 روزہ ٹیسٹ بکواس آئیڈیا، ایشین ٹیموں کے خلاف سازش ہے، شعیب اختر

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی 4 روزہ ٹیسٹ کو بکواس آئیڈیا اور ایشین ٹیموں کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

شعیب اختر نے بھی 4 روزہ ٹیسٹ کو بکواس آئیڈیا اور ایشین ٹیموں کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور تمام کرکٹرز کو اس تجویز کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، خاص طور پر اسپنرز کو مخالفت کرنا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی ایک ذہین شخص اور وہ کبھی ٹیسٹ میچ کو مختصر نہیں ہونے دیں گے۔