فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ نیسکان پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر سے یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء شریک ہیں

اسلام آباد : فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ نیسکان پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر سے یونیورسٹیوںاورکالجزکے طلباء شریک ہیںنیسکان میںمختلیف شعبوں میں 35 مقابلے رکھے گئے ہیںجب کے جیتنے والوں کے لیے پانچ لاکھ روپے کیش پرائز رکھا گیاہے نیسکان میںوالی بال ،باسکٹ بال،کرکٹ ،پینٹنگ ،فلم سمیت متعدد مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جن میں جیتنے والی ٹیم کو دس ہزار سے لے کر پچاس ہزار روپے تک کیش پرائز دیا جائے گا مقابلوں میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے خواتین بھی شریک ہیں نیسکان کا افتتاح ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار نے کہا کہ پاکستان طلباء میں بے حد ٹیلنٹ ہے اس طرح کے پروگراموں سے طلباء کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آتاہے فاسٹ یونیورسٹی کے طلباء نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔

اس سے نوجوان نسل کی صلاحیتیں سامنے آئیں گی ہمارے ہاں سائنسدان بہت ہیں تاہم اچھے انسانوں کی کمی ہے جس پر سنجیدگی سے کام کی ضرورت ہے ایچ ای سی اس طرح کے پروگرامز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی ایچ ای سی مسلم ممالک کے لیے دس ہزار آن لائن سکالر شپ کا آغاز کررہی ہے جس میں بلاامتیاز سکالر شپ فراہم کی جائے گی۔

فاسٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر وسیم اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ یونیوسٹی کے طلباء نے دن رات کی کاوشوں سے بہترین پروگرام کا انعقاد کیاہے جس میں شریک طلباء کے لیے سیکھنے کے بے شمار مواقع ہیں سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر مظہر حسین ،صدر فہیم اقبال چوہدری ،نائب صدر فریہ ملک اور اویس اشرف نے طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیسکان 2013ء کا بہترین تعلیمی پروگرام ہے جس سے طلباء بھرپور مستفید ہوں گے نیسکان کی اختتامی تقریب آج شام سات بجے ہوگی۔