ایم۔ڈبلیو۔ایم امن کا قیام یقینی بنانے کے لئے میدان میںاتری ہے ،انشاء اللہ سرزمین وطن کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلائے گے۔سعید الحسن رضوی

اسلام آباد : آج بروز اتوار حلقہ این اے 55 سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوا ر سعید الحسن اضوی کی الیکشن کمپین کے آفس کا افتتاح باغ سرداراں میں شام 7.30بجے ہوگا،جس میں مقامی راہنما شرکت کریں گے۔سعید الحسن رضوی نے کہا ،کہ ایم۔ڈبلیو۔ایم امن کا قیام یقینی بنانے کے لئے میدان میںاتری ہے۔

انشاء اللہ سرزمین وطن کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلائے گے۔اور ایسے نظام کے لئے جدوجہد کریں گے جو مظلوموں کو انصاف فراہم کریں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیابان سہروردی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سعید الحسن رضوی نے الیکشن کمیشن کی توجہ مرکوز کراتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی مخالفین پوسٹر اور بینرز پھاڑ رہے ہیں الیکشن کمیشن ان کا نوٹس لے اور بھر وقت کاروائی عمل میں لائی جائے۔