ایف بی آر رواں ماہ 29 فیصد زائد وصولیوں کے لئے پرعزم

FBR

FBR

اسلام آ باد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 180.8 ارب روپے مقرر کر دیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 140.2 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے 29 فیصد زیادہ ہے۔

دستاویز کے مطابق جنوری تا مارچ کی سہ ماہی کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 583.9 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، فروری کے لیے مقررہ 180.8 ارب روپے کے ہدف میں سے براہ راست ٹیکس (انکم ٹیکس) کی مد میں وصولیوں کا ہدف 68.8 ارب روپے کیا گیا ہے

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 48.7 ارب روپے کی وصولیوں سے 41.2 فیصد زیادہ ہیں، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کا ہدف 22.7 فیصد بڑھ کر 79.9 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔