وفاقی بیورو کریسی میں تقررو تبادلے

The federal bureaucracy

The federal bureaucracy

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے مختلف سیکرٹری تبدیل کر دیے ہیں۔ سیف چٹھہ انچارج سیکرٹری پانی و بجلی جب کہ انجم پرویز کوجنرل منیجر ریلوے آپریشن مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی انوار احمد خان ،سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ نصرحیات، ہیلتھ سروسز کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ارشد فاروق فہیم کو اسٹیلبشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کے حبیبب اللہ کو ہاوسنگ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، وزارت پانی و بجلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ کوبھی انچارج سیکریٹری پانی و بجلی لگانے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن آج جاری کیا گیا ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گریڈ اکیس کے افسر انجم پرویز کو جنرل مینجر آپریشن ریلوے مقرر کر دیا ہے جی ایم ریلوے کا عہدہ خالی تھا۔