وفاقی ادارہ شماریات ملک میں مردم شماری کے لئے تیار

Federal Institutional

Federal Institutional

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں خانہ ومردم شماری کرانے کیلیے تیار ہیں تاہم اس سلسلے میں ادارے کو صوبوں سے رابطوں اور ضروری انتظامات کرنے کیلیے کم ازکم 10 ماہ کاوقت درکار ہے۔

وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری شہزاد احمد نے بتایا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں حاجی کیمپ قائم ہیں جہاں پر عازمین حج سہولت کیلئے سٹاف میں اضافہ کیا گیا ہے، کمیٹی کی چیئرپرسن فرح عاقل نے ہدایت کی کہ عازمین حج کو سہولتوں کی فراہمی کیساتھ نئے حج درخواست گزاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، سینیٹر کلثوم پروین نے تجویز دی کہ وزارت مذہبی امور عازمین حج کی ٹریننگ کیلیے موثر انتظامات کرے اوراس شعبہ میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کرے۔

کمیٹی کوبریفنگ میں وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا کہ وفاقی ادارہ شماریات ملک میں خانہ ومردم شماری کرانے کیلیے تیار ہے تاہم اس سلسلے میں ادارے کو صوبوں سے رابطوں اور ضروری انتظامات کرنے کیلیے کم از کم 10 ماہ کا وقت درکار ہے،امن و امان کی موجودہ صورتحال میں مسلح افواج کو آئندہ مردم شماری کے انعقادمیں مدد دینے کیلیے طلب کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

چیئرپرسن سینیٹرفرح عاقل نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے ہم اندازوں اور تخمینوں کی بنیاد پر کام چلا رہے ہیں، ہمیں اپنی آبادی کے بارے میں درست معلومات میسر نہیں اسلیے بجٹ بھی اندازوں کے مطابق تیارکیے جارہے ہیں۔ آن لائن کے مطابق خارجہ تعلقات اور دفاع کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چھ رکنی وفد نے جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر ڈاکٹر ناربرٹ لیمرٹ اور جرمن جنوبی ایشیاء پارلیمانی گروپ کے ارکان سے برلن میں ملاقات کی، سینیٹر حاجی عدیل کی سربراہی میں وفدنے دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان باہمی تعاون کے خصوصی حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔