فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ تیار، حکومت کو بھجوا دیا گیا

Federal Public Service Commission

Federal Public Service Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ تیار کر کے حکومت کو بھجوا دیا جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ کمیشن کا چیئرمین یا رکن اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد بھی سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہو گا۔ ذرائع نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی کاپی حاصل کر لی ہے۔ آرڈیننس سے سیکشن 5 کو نکال دیا گیا ہے۔

جس میں درج تھا کہ چیئرمین یا ممبر کمیشن اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد سرکاری ملازمت کیلئے اہل نہیں رہے گا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کی ضرورت تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قائد حزب اختلاف سے ترمیمی مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی تھی جو اپوزیشن نے تیار کر کے حکومت کو بھجوا دیا ہے۔