فراری کمانڈر ارزی بگٹی نے 6 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

Plaint Bugti

Plaint Bugti

حکومت کے عام معافی کے اعلان کے بعد کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے فراری کمانڈر ارزی خان بگٹی نے چھ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔

سبی (جیوڈیسک) ہتھیاروں میں رکٹ لانچر، ایل ایم جی، ،ایس ایم جی پانچ عدد، 29 عدد میگزین ،02 فیوز ، 20 عدد ڈیٹو نیٹر ، 02 عدد ریموٹ کنٹرول بم جبکہ ایک ہزار سے زائد کی تعداد میں گولیاں اور اسلحہ شامل ہے۔ فراری کمانڈر ارزی خان نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں فورسز ، قومی تنصیبات پر لاتعداد حملے کئے۔

جس کے نتیجے میں چھتر کے علاقے میں واپڈا کے کئی ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا۔ پولیس کانوائے پر حملے میں کئی پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔ ارزی خان کا کہنا تھا کہ وہ معاملات کی نوعیت سمجھ چکے ہیں اور اس لئے خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔