جعلی مینڈیٹ لینے والوں کو خیبرپختونخوا میں دفن کریں گے

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

پشاور (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں جعلی مینڈیٹ لینے والی نئی قوتوں کو خیبر پختونخوا میں دفن کریں گے ، شرائط کو تسلیم کیا گیا تو وفاقی حکومت میں شامل ہوں گے۔ جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے ذرائع بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم نے بہت سے غلط فیصلے برداشت کیے اور اب بھی کر رہے ہیں۔

لیکن ہم حق کی بات کریں گے جو لوگ جمہوریت کا انکار کرتے تھے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ہم ملک کو الجزائر نہیں بنانا چاہتے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کر دیا ہے جیسے مسلم لیگ نے قبول کر لیا تو جلد مرکز میں مشترکہ حکومت بنانے کا اعلان کیا جائے گا۔