فیفا ورلڈ کپ، انتظامات پر شاہانہ اخراجات، عوام سراپا احتجاج

Protest

Protest

برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں حکومت مخالف مظاہرین کا سڑکوں پر ملین مارچ، کنفیڈریشن کپ کے سیمی فائنل کے دوران میدان میں برازیلین کھلاڑی یوراگوئے پر اور پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔ برازیلین پولیس نے سیمی فائنل میچ کے دوران گرانڈ میں آنے والے فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کے انتظامات پر شاہانہ اخراجات سے خائف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

پچاس ہزار سے زائد مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا اور آہنی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔ پولیس نیمظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس حکام کے مطابق انکے پاس مزاحمت کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

پولیس نے بیس مشتعل مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔ مظاہرے میں شریک انیس سالہ طالب علم نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ نہیں بلکہ تعلیم، بہتر صحت اور پولیس کے محکمے میں مزید اصلاح چاہتے ہیں۔ براسیلیا میں سماجی عدم مساوات کے خلاف مہم چلانے والوں نے پارلیمنٹ کے سامنے پانچ سو چرانوے فٹبال رکھ دیئے۔