ایفل ٹاور 2 روز کیلئے بند، ہزاروں سیاح شدید کوفت میں مبتلا

Eiffel Tower

Eiffel Tower

پیرس (جیوڈیسک) دنیا کے معروف ترین تفریحی مقاموں میں سے ایک ایفل ٹاور سیاحوں کے لیے 2 روز سے بند ہے جس سے ہزاروں افراد شدید کوفت میں مبتلا ہیں۔ ایفل ٹاور کے 300 ورکرز تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کررہے ہیں۔ منگل کی صبح ایفل ٹاور کے ورکرز کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے گئے تھے۔

جس کی وجہ سے ایفل ٹاور آنے والے سیاح مایوسی کے عالم میں ہیں اور صرف قریب کھڑے رہ کر اس کا نظارہ کرنے پرمجبور ہیں ۔1 ہزار 62 فٹ اونچے اس ٹاور سے شہر بھر کا نظارہ کرنے اوراس تاریخی مقام کا دورہ کرنے ہرروز 25 ہزار سے زائد سیاح آتے ہیں۔