پندرہ رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھا رہی ہے

NA

NA

بلوچستان (جیوڈیسک)ایوان پندرہ رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھا رہی ہے، حلف برداری کی تقریب شام شار بجے ایوان صدرمیں ہوگی جہاں صدر آصف علی زرداری کابینہ سے حلف لیں گے۔

نگراں وزیراعظم کے ایک ہفتے بعد نگراں کابینہ کا انتخاب بھی ہو گیا ۔۔میر ہزار خان کھوسو کی پندرہ رکنی کابینہ آج حلف اٹھا رہی ہے ۔وفاقی کابینہ میں پنجاب سے سات، سندھ اور بلوچستان سے تین ، تین اور خیبر پختونخوا کے دو ارکان شامل ہونگے۔

پنجاب سے ملک صدیق ،ڈاکٹر مشتاق خان،احمر بلال صوفی ،ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزادہ احسن اشرف اورشہزادہ جمال وفاقی کابینہ کا حصہ ہونگے ۔

بلوچستان سے عبدالماک کاسی،اسد اللہ منڈوخیل اورمیرحسن ڈومکی کوچنا گیا ہے۔ سندھ سے ڈاکٹریونس سومرو، سہیل وجاہت صدیقی اورمقبول رحمت اللہ کو جبکہ خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتراورفیروز جمال شاہ کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔