تحریک انصاف : خیبر پختونخوا سے امیدواروں کے نام فائنل

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک)تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے۔ صوبے میں 30 فیصد پارٹی ٹکٹ نوجوانوں کو دیئے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف کے صوبائی صدور شریک ہوئے۔

خیبر پختونخوا سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کی درخواستوں کی سات گھنٹے تک چھان بین کی گئی۔ جس کے بعد قومی اسمبلی کے 35 حلقوں کے لئے ناموں کی حتمی فہرست تیار کی گئی۔ عمران خان نے اسد قیصر اور اعظم سواتی کے ناموں کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی بورڈ نے کراچی سمیت سندھ کی متعدد ٹکٹوں کے لئے بھی نام فائنل کر لئے۔ حتمی فہرست 8 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ بورڈ کا اجلاس آج بھی ہو گا جس میں پنجاب اور سندھ کے بعض حلقوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔