پنجاب کی نگران کابینہ نے بڑے اداروں کے اعلی افسران کو فارغ کر دیا

Caretaker Cabinet

Caretaker Cabinet

پنجاب(جیوڈیسک)پنجاب کی نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی کابینہ نے بالاخر اعلی سطح پرتقرریا ں اور تبادلے کر دیئے، شہبازدور میں کنٹریکٹ پر اہم عہدوں پرتعینات کئے گئے بڑے بڑے برج گرا دیئے گئے۔

پنجاب کی نگران کابینہ کا پیر کی رات اہم اجلاس ہوا جس میں بڑے اداروں کیاعلی افسران کو فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کیمطابق فارغ کئے جانے والے افسروں میں ڈی جی والڈسٹی کامران لاشاری، سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی، ایم ڈی میٹروبس اتھارٹی، سبطین فضل حلیم، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹررضوان نصیر، ایم ڈی فرانزک لیبارٹری ڈاکٹر اشرف اور صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود شامل ہیں۔

کنسلٹنٹ پنجاب پولیس میجر(ر) مبشراللہ ورک، ایم ڈی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ احمد رافع عالم، چئیرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن راجہ انور اور چیئرمین پنجاب ریونیواٹھارٹی افتخار قطب کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ناموں کافیصلہ کر لیا گیا ہے جو جلد منظرعام پر لائے جائیں گے۔