کراچی : رینجرز کے آپریشنز میں 20 سے زائد افراد زیر حراست

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقوں کورنگی اور قصبہ کالونی میں رینجرزنے آپریشنز کے دوران 20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ قصبہ کالونی کے علاقے میں لگے بیریئر توڑ دیے گئے جبکہ ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے۔

اس سے پہلے لسبیلہ چوکی حملے کے بعد سولجربازار اور پٹیل پاڑہ میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ملزم سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیاتھا۔