کراچی اسٹاک مارکیٹ نے سابقہ ریکارڈ ایک ماہ بعد توڑ دیا

Karach Stock

Karach Stock

کراچی (جیوڈیسک)اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلندترین سطح کا سابقہ ریکارڈ ایک ماہ بعد توڑ دیا۔۔مارکیٹ اٹھارہ ہزار ایک سو اور دو سو پوائنٹس کی دو نفیساتی حدیں عبور کرگئی۔ کاروباری ہفتے کا آغاز اور پیر کا دن سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کیلئے تاریخی دن ثابت ہوا۔

مثبت آغاز کے بعد مارکیٹ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور تمام دن مارکیٹ میں تیزی کا راج رہا۔ایک موقع پر مارکیٹ 284 پوائنٹس کے اضافے سے 18300 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرتے دیکھی گئی۔ آئل،سیمنٹ، فرٹیلائیزر اور بینکنگ سیکٹر کے اسٹاکس میں مالیاتی اداروں کی خریداری تیزی کی وجہ بنی۔

ریڈی مارکیٹ کا بینچ مارک انڈیکس سترہ کروڑ دس لاکھ شئیرز کے سودوں کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر229 پوائنٹس بڑھکر 18272 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔اس سے قبل کراچی اسٹاک مارکیٹ نے یکم مارچ کو 18185 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرپہنچنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔