کرا چی کے سی سی اے زون V کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد ذکی خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار لانڈہی جیم خانہ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا

کرا چی : کراچی کے سی سی اے زون V کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد ذکی خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار مورخہ 17-02-2013 لانڈہی جیم خانہ گرائونڈ پر دوپہر 1.00 بجے ایڈوانس ٹیلی کام اور ٹویوٹا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کر کٹر سکند ربخت ہونگے اس موقع پر کے سی سی اے کے صدر سراج الاسلام بخاری ، سیکریٹری پروفیسر اعجاز فارقی کے سی سی اے اسسٹنٹ سیکریٹری شفیق کاظمی ، تو صیف صدیقی ، ممبر کے سی سی اے کونسل خالد نفیس ،مشیر ربانی، جمیل احمد ، افتخارالزماں خاں سید محمد احمد نقوی اور شہزاد عالم بھی خصوصی شرکت کرینگے۔