فلم”مس میڈوز”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Miss Meadows

Miss Meadows

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز کی نئی ڈرامہ فلم”مس میڈوز”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارکیرن لی ہوپکنز کی اس فلم میں کیٹی ہومز کیساتھ جیمز بیج ڈیل، کیلن مولی اور اسٹیفن بشپ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایرک برینر اور راب کارلائنر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کیخلاف خود ہی لڑتی نظر آتی ہے۔ ڈرامہ اور ہلکا پھلکا ایکشن لیے یہ فلم مس میڈوزاینٹر ٹینمنٹ ون فلمز کے تحت رواں سال 14 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔