اداکارہ میرا کا نئے پاکستان میں شادی کا اعلان

Meera

Meera

ملتان (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ عمران خان سچی بات کرتے ہیں، نیا پاکستان بن چکا ہے اور میں نئے پاکستان میں ہی شادی کروں گی۔

اداکارہ میرا نے کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ علاقہ طاہر القادری کی تقریریں بہت اچھی لگتی ہیں، ان کی باتوں پر عمل ہونا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں، سچی بات کرتے ہیں اور سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں۔

شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں لالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا نیا پاکستان بن چکا ہے اور میں نئے پاکستان میں شادی کروں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے پاکستان میں شادی کروں گی اور اگر عمران خان چاہیں تو میں ان کے ساتھ شادی کے لئے تیار ہیں۔