کمزور دل کا مالک ہوں، چیلنج والے شوز کا جج نہیں بن سکتا، شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ چیلنج والے شوز کے جج نہیں بن سکتے کیونکہ وہ کمزور دل کے مالک ہیں جس کی وجہ سے انھیں فیصلہ لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔

اداکار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ مخصوص چیلنج والے شو میں جج کے فرائض نہیں سنبھال سکتے کیونکہ ان کا دل کمزور ہ اور انھیں فیصلہ کرنے میں دشواری پیش آتی ہے کہ کون بہتر تھا وہ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے اورکسی کی دل آزاری یا اسے شو سے باہر ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اور ان کی فلم ہیپی نیو ایئر کی پوری ٹیم ٹی وی پروگرام دل سے ناچیں کے لیے خوش طبع ڈانسرز تلاش کرنے والے کے لیے بھارت بھر میں گشت کرکے آڈیشن کرے گی وہ تو ہر امیدوار کو دس میں سے دس نمبر دیں گے۔ وہ واحد ہی جج ہونگے جو ایسا کریں گے۔ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ہیپی نیوایئر ہوگی۔ فلم کی دیگرکاسٹ میں دپیکا پڈوکون، سونو سوڈ، بومن ایرانی، ابھیشک بچن اور دیوان شاہ شامل ہیں۔ فلم 24 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔