فلم “آر راجکمار” کے نئے سونگ “دھوکا دھڑی” کی وڈیو جاری

Shahid Kapoor, Sonakshi Sinha

Shahid Kapoor, Sonakshi Sinha

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ڈانسنگ ہیرو شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی جوڑی باکس آفس پر پہلی بار ساتھ تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔

صفِ اول کے ہدایتکار پربھو دیوا کیساتھ شاہد اور سوناکشی کی ایکشن فلم “آر راجکمار” کے نئے رومانٹک سونگ “دھوکا دھڑی” کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

نیلیش مشرا کے تحریر “دل یہ دھوکا دھڑی کردیگا سوچا نہ تھا، اتنی یہ گڑبڑی کر دیگا سوچا نہ تھا” کے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ اور پلک مچھل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں سوناکشی اور شاہد ایک ساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے۔

اس فلم کیلئے پربھو دیوا کے خیال کو کہانی کی شکل میں شیراز احمد نے تحریر کیا ہے جسکا اسکرین پلے خود پربھو دیوا اور سنیل اگروال کی مشترکہ کاوش ہے۔

وکرم راجانی اور سنیل للا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شاہد اور سوناکشی کیساتھ سونو سوڈ اور پونم جھاور اہم کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔

40 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور آر راجکمار 6 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔