ہالی وڈ فلم، لارڈ آف دی رنگ میں استعمال ہونیوالی اشیا نیلامی کیلئے پیش

Lord Of The Ring

Lord Of The Ring

لاس اینجلس (جیوڈیسک) معروف ہالی وڈ فلم’ لارڈ آف دی رنگ’ میں استعمال ہونے والی اشیا امریکا میں نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی۔

نیلامی میں پیش کی گئی اشیا میں انگھوٹھی ، تلوار ، خنجر ، ملبوسات اور کئی دیگر اشیا شامل ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ قیمت 1 لاکھ ڈالر تلوار کی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تمام اشیا کی نیلامی 10 لاکھ ڈالر میں متوقع ہے۔ لارڈ آف دی رنگ امریکی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 4 ارب ڈالر کا بزنس کیا تھا۔