وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

 Shaukat Tareen

Shaukat Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کر دی ہیں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔