نسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی

Nasla Tower

Nasla Tower

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) نسلہ ٹاور کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔

بلڈرز نے نسلہ ٹاور کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے بلڈرز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔