کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،ہلاک ہونے والے ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے بانٹوا گلی سے ایک شخص کی لاش ملی،جس فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو سر میں گولیاں ماری گئیں۔لیاری کے علاقے موسی لین میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جان بحق ہو نے والے دونوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اس سے قبل بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون سے ایک شخص کی گلہ کٹی لاش بھی ملی تھی۔